ٹو بہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ

 ٹو بہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی سربراہی میں ضلع بھر میں شہریوں کو اشیائے ضروریہ کی حکومتی نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔۔۔

 اور قیمتوں کا جائزہ لیا،جس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں جرمانے عائد کیے ۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ حکومت کسی بھی صورت ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کو برداشت نہیں کرے گی اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے ،انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کارروائیاں جاری رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں