ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ بارے اجلاس

 ڈپٹی کمشنر فیصل آبادکی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ بارے اجلاس

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

 اجلاس کے دوران ضلع میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال، ممکنہ خطرات اور انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن انتہائی اہم ہیں،محکمے اپنی ذمہ داریاں پوری دلجمعی اور ہم آہنگی سے ادا کریں۔انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو100 فیصد کور کیا جائے اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہائی رسک یونین کونسلز پر خصوصی فوکس رکھا جائے اور وہاں مؤثر مانیٹرنگ، سرویلنس اور فوگنگ کا عمل یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے انٹامالوجسٹ کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ فیلڈ میں موجود رہیں اور عوامی آگاہی و ان ڈور آؤٹ ڈور سرویلنس کو ترجیح دیں۔فیلڈ میں پی ایچ اے ، واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مل کر کام کریں اورکسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھیں اور صفائی کے عمل کو مربوط انداز میں جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے تاکید کی کہ کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہی ڈینگی لاروا کی افزائش کا بنیادی ذریعہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں