گوجرہ :بجلی چورو ں کیخلاف ایکشن ،اہلکاروں سے ہاتھا پائی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)گوجرہ سرکل میں بجلی چورو ں کی شا مت آ گئی فیسکو اہلکا رو ں نے متعدد بجلی چور رنگے ہا تھو ں پکڑ لئے ۔
فیسکو اہلکارو ں کو اطلا ع ملی کی چک نمبر 339 ج ب کا کا شف ، وسیم حیدر اور اعتزاز حیدر چک نمبر 334 ج ب کا شا ہد عمرا ن اپنے میٹرو ں سے ڈا ئر یکٹ تا ریں لگا کر بجلی چوری کر نے میں مصروف ہیں جس پر اہلکا رو ں نے چھا پے مار کر انہیں بجلی چوری کرتے ہو ئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا بجلی اہلکا رو ں نے میٹر بجلی اتارنے کی کو شش کی تو چک نمبر 339 جب کے کا شف اور اعتزاز حیدر نے کا ر سرکار میں مدا خلت کرتے ہو ئے اہلکا رو ں سے ہا تھا پا ئی کی اور نگین نتا ئج کی دھمکیا ں دیں ۔