چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں ،ناقص انتظامات پر جر مانے

چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں ،ناقص انتظامات پر جر مانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اشیائے خورونوش کے معیار کو جانچنے اور محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 109 انسپکشنز کیں جبکہ ناکہ بندی کے دوران 58 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 8000 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ملک شاپس اور ملک کولیکشن سنٹرز کو دودھ کی ناقص کوالٹی اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بناپر42ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔علاوہ ازیں ریسٹورنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی و سٹوریج کے ناقص انتظامات پر 41ہزار روپے جرمانہ اورایک کلو خراب آٹا اورایک کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات تلف کردی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں