محرم جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کے خاتمہ کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ محرم الحرام پر ضلع بھر میں بہترین انتظامات کیلئے متحرک ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات کے خاتمہ اور بجلی کے لٹکتے تار ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے واسا کو امام بارگاہوں کے اطراف،روٹس پر نکاسی آب کے مسائل پیشگی حل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ڈپٹی کمشنر نے جلوسوں کے روٹس پر سیف سٹی کے تمام کیمرے فعال رکھنے ،سڑکوں پر پیج ورک فوری کرانے کے احکامات بھی دے دیئے ۔انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف بہترین صفائی،سینٹری ورکرز کی خصوصی ڈیوٹیاں لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے محکمہ صحت،ریسکیو1122 سے عاشورہ محرم الحرام کیلئے پلان بھی طلب کرلیا۔