عشرہ محرم الحرام پر مثالی انتظامات کیلئے پرعزم :صفی اﷲ گوندل

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ چنیوٹ عشرہ محرم الحرام پر مثالی انتظامات کے لئے پرعزم ہے ۔
ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل کی زیرصدارت انتظامی وحفاظتی اقدامات بارے محکموں کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے محرم جلوسوں ومجالس کے مقامات پریکم محرم سے قبل معیاری ڈی سلٹنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ کسی جگہ سیوریج کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس مکمل فعال کریں اور لائٹس بند کی کوئی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سٹرکوں وگلیوں میں پیچ ورک،بجلی کا متبادل انتظام،معیاری صفائی ستھرائی،پانی کا چھڑکاؤ، سٹرکوں کی واشنگ کی ہدایت بھی کی اورہر قسم کی وال چاکنگ،بینرز وپوسٹرز کو ہٹانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے اعلی انتظامات اورعمدہ ٹریفک مینجمنٹ ہونی چاہیے ۔