جھنگ:ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم

جھنگ:ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر امتیاز محسن کی زیر صدارت ڈینگی کے خاتمے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسربھی شریک تھے ۔ اس موقع پرمحکمہ صحت کے افسروں کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے انڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں جبکہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالہ سے احتیاطی و حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔ قائم مقام ڈپٹی کمشنرنے ہدایات جاری کیں کہ انڈور اور آوٗٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے ،مانیٹرنگ اور انسدادی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں۔مختلف علاقوں میں سپرے بھی کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں