جڑانوالہ:انسداد ڈینگی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کی مکمل سرویلنس کی جائے ناقص کارکردگی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کی چیکنگ کے دوران مختلف علاقوں کا وزٹ کیا ان کے ہمراہ ڈینگی سکواڈ انچارج عابد نظامی اور عابدرسول بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہزاد رانا نے کہا کہ جڑانوالہ اور گردونوا ح کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے ۔ڈینگی کنٹرول ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ زیر تعمیر عمارات اور جوہڑوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے ، اس سلسلے میں ہسپتال میں ڈینگی کے علاج کی سہولت فراہم کی دی گئی ہیں۔