اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال کا جلوسوں کے روٹس کا دورہ

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال وقاص ظفر نے عشرہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال وقاص ظفر نے ڈی ایس پی ارشد علی علوی ، ایس ایچ او غلام محی الدین ، چیف آفیسر ایم سی ، ایس ڈی او واپڈا ، ممبر ضلعی امن کمیٹی جھنگ سعید خان ، ملک عبدالرزاق کھوکھر ، مولانا محمد یوسف قاسمی ، محمد حسن معاویہ سمیت دیگر مکاتب فکر کے نمائندگان و سرکاری اہلکاروں کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا اس دوران سکیورٹی ، صفائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی محرم الحرام سے پہلے ضروری انتظامات مکمل کئے جائیں۔