ایکسئین ہائی وے ٹوبہ محمد اصغر سے سابق وزیر اسدالرحمٰن کی ملاقات

جکھڑ (سٹی رپورٹر )ایکسئین ہائی وے ٹوبہ محمد اصغر علی سے سابق وفاقی وزیر میاں اسدالرحمٰن کی ملاقات ، سڑکوں کی تعمیر بارے تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق ایکسئین ہائی وے ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد اصغر علی سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں سابق وفاقی وزیر میاں اسد الرحمٰن نے ملاقات کی ہے ، اس دوران ضلع بھر کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت بارے بات چیت کی گئی ، اس موقع پر رانا شفیق احمد خاں ، چودھری عبد القیوم ، علی احمد اور دیگر احباب بھی انکے ہمراہ تھے ۔