کمالیہ:منشیات فروش گرفتار آئس برآمد ،مقدمہ درج

کمالیہ(نمائندہ خصوصی)پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبصہ سے 80گرام آئس برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی محمد اسلم اہلکاروں کے ہمراہ گشت کر رہے تھے کہ اسی دوران پیدل جانے والے ایک مشکوک راہگیر احسن نصیر نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے اس کو تعاقب کرکے روک لیا ، اسکی جامع تلاشی لی گئی تو اس کے قبضہ سے 80گرام آئس برآمد ہوگئی ، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرا دیا۔