ماموں کانجن :ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )ماموں کانجن میں انجمن اثنائے عشریہ کے زیر اہتمام ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مرکزی امام بارگاہ قصر ابو طالب کے سامنے سرپرست انجمن اثنائے عشریہ سیدحسنین حیدر کاظمی،سیکرٹری صدف شاہ بخاری اور نائب صدر زاہد جہانگیر ڈھکو کی زیر قیادت مظاہرے میں شرکاءنے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر امام بارگاہ کے خطیب سید توصیف رضا نقوی نے خطاب میں کہا کہ اقوام مسلم کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ورنہ ہر مسلم ملک اسرائیلی حملہ کیلئے اپنی باری کا انتظار کرے ۔دریں اثناءنماز جمعہ کے بعد جامع مسجد والدین کریمین حضرت محمد میں ایران کی فتح کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔