ٹھیکریوالا:حاجی طالب حسین راناکی اہلیہ انتقال کر گئیں، قُل آج ہونگے

ٹھیکریوالا:حاجی طالب حسین راناکی  اہلیہ انتقال کر گئیں، قُل آج ہونگے

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )سابق سینئر وائس چیئرمین سائزنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن حاجی طالب حسین رانا کی اہلیہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔

 مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شیخ کالونی والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قُل آج صبح 8 بجے ان کی رہائش گاہ شیخ کالونی میں ادا کی جائیگی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں