سمندری :سیاسی شخصیات کے نام سے منسوب 2سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سمندری(نمائندہ دنیا )سیاسی شخصیات کے نام سے منسوب 2سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ٹریفک کا گزرنا محال۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے قائد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز مرحومہ کے نام سے منسوب منی بائی پاس کی سڑک مکمل طور پر ٹوٹ چکی ، جگہ جگہ گڑھے پڑچکے جس کی وجہ سے شہریوں کی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
اسی طرح سمندری سے تین مرتبہ ایم پی اے منتخب ہونے والے را¶کاشف رحیم خاں کے نام سے منسوب سڑک بھی مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ چکی جس کی وجہ سے ٹریفک کا گزرنا تک محال ہو چکا، اہل علاقہ نے مذکورہ سڑکوں کی مرمت و تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے ۔