محرم الحرام :اے ڈی سی جھنگ کا مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن( ر )بلال افتخار کیانی نے عاشورہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔
اس دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی اور دیگر متعلقہ افسران سمیت ممبران امن کمیٹی اور جلوس و مجالس کے لائسنس داران بھی ہمراہ تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی نے جلوس کے روٹس پرسکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا اورکہا کہ جلوسوں کے روٹس پر تمام تر انتظامات کو بر وقت مکمل کر لیا جائے گا ،قانون و ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے گی۔