ڈی سی چنیوٹ کامستحق معذور بزرگ کو1 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )خصوصی افرادہماری بھرپور توجہ کے مستحق کے نعرہ کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے مستحق معذور بزرگ کو 1لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک پیش کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بزرگ کی صحت دریافت کی اورکہا کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔بزرگ معذور نے مالی امداد کی فراہمی پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ اداکیا۔یادرہے کہ معذور بزرگ نے مالی امداد کےلئے درخواست گزاری تھی ۔