ایم ڈی واسا کے ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرنے کے احکامات

ایم ڈی واسا کے ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرنے کے احکامات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کو تیز کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اورواضح کیاہے کہ۔۔۔

 ڈرینج مشینری سمیت دیگر پمپنگ مشینری کی فیصل آباد پہنچنے میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کی سکیموں کے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے ڈی پی کے تحت جن سکیموں پر کام شروع کردیا گیا ہے ان کومزید تیز کیا جائے اور جن سکیموں کا ابھی آغاز نہیں ہو سکا ان میں درپیش رکاوٹوں کو دور کر کے جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کروایا جائے ۔ ایم ڈی واسا نے اے ڈی پی سکیموں کو مقرر کردہ ٹائم فریم میں مکمل کرنے کی تاکید بھی کی جبکہ واضح کیا کہ موسم برسات کی آمد کے پیش نظر بارش کے دوران کوئی سائٹ اوپن نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ سیوریج سکیموں میں بچھائی جانے والی پائپ لائنز منظور شدہ اداروں سے حاصل کی جائیں جبکہ ان کی لازمی انسپکشن کرنے کے بعد اپ ڈیٹ رپورٹ پیش کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں