نیشنل جونیئر تیکوانڈو چیمپئن شپ زرعی یونیورسٹی میں کل تک جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انڈر17 نیشنل جونیئر تیکوانڈو چیمپئن شپ23 جون تک ویمن سپورٹس کمپلیکس، ایگریکلچر یونیورسٹی آف فیصل آباد میں جاری رہے گی۔۔۔
جس میں ملک بھر سے مختلف ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،ایونٹ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے ،آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی نمائندہ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ منتظمین کے مطابق چیمپئن شپ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا اور تیکوانڈو کے کھیل کو فروغ دینا ہے ۔