جھنگ :بہترین انتظامات،1070 ورکرز میں انعامی چیک تقسیم

جھنگ :بہترین انتظامات،1070 ورکرز میں انعامی چیک تقسیم

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات پر ورکرز کو فی کس 10 ہزار روپے کا چیک بطور انعام دینے کے سلسلہ میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔۔۔

 جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد یعقوب شیخ ،اسسٹنٹ کمشنر جھنگ،شرجیل عباس قریشی و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا کہ سینیٹری ورکرز نے عید الضحیٰ کے موقع پر بھر پور محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹری ورکرز نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے خدمت خلق کے تحت کام کیا ۔ محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ورکرز کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل جھنگ میں 1070 ورکرز کو فی کس دس ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے ۔ مزید برآں تحصیل احمد پور سیال میں اسسٹنٹ کمشنر اور صاحبزاہ مولانا محمد آصف معاویہ نے 310 ورکرز میں چیک تقسیم کئے ، تحصیل شورکوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی خالد غنی نے 436 ورکرز میں چیک تقسیم کئے جبکہ تحصیل 18 ہزاری میں اسسٹنٹ کمشنر نے 201 ورکرز میں چیک تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں