چنیوٹ :پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ایس ایچ اوتھانہ تھا نہ کانڈیوال سب انسپکٹر صفدر علی، اے ایس آئی اظہر اقبال ، اے ایس آئی جہانگیر خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری، راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 13 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ نقدی، سولر پلیٹیں ، موٹریں،مویشی و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان تھانہ کانڈیوال پولیس کو مختلف جرائم کے 8 مقدمات میں مطلوب تھے ،ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے ،مزید انکشافات متوقع ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہناتھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،ہیومن ریسورس،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جارہاہے ۔آپ کے علاقہ میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا 15پر اطلاع دیں۔