کام کی جگہ پر اقلیتوں کی شمولیت اور معاشی بحالی\"پر ایڈوکیسی سیشن

کام کی جگہ پر اقلیتوں کی شمولیت اور معاشی بحالی\

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن (HFO)، محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب و اقوام متحدہ کے ترقیاتی ادارے (UNDP) کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں کام کی جگہ پر اقلیتوں کی شمولیت اور معاشی بحالی ،کے موضوع پر ایڈوکیسی سیشن منعقد ہوا۔

جس میں فیصل آباد چیمبر، سول سوسائٹی اور حکومتی اداروں کے نمائندگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹرہیومن فرینڈز آرگنائزیشن ساجد کرسٹوفر نے کہا کہ ہر فرد کو عزت اور وقار کے ساتھ روزگار کے مواقع ملنے چاہئیں ۔ اقلیتوں کیلئے خصوصی تربیتی و رہنمائی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ وہ معاشی دھارے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔حکومت پنجاب اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے اورکام کی جگہوں پر منصفانہ مواقع اور محفوظ ماحول فراہم کرنے میں بھرپور تعاون مل رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے سیشن پالیسی سازی اور زمینی سطح پر بہتری کی جانب اہم قدم ہیں۔پروگرام ڈائریکٹر صوبیہ بتول نے روزگار کے حوالے سے کیے گئے حالیہ سروے کی بنیاد پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں