چنیوٹ:سید آفتاب حسین کا انتقال ،سپردخاک کر دیا گیا

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )رجسٹرار ہائیکورٹ ملتان بینچ سید فیض الحسن شاہ، سکواڈرن لیڈر سید ندیم حسین شاہ اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع چنیوٹ سید نورالحسن شاہ کے چھوٹے بھائی سید آفتاب حسین شاہ بقضائے الٰہی انتقال کرگئے۔۔۔
مرحوم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں چک نمبر 151 ج۔ ب ماہوں تحصیل چنیوٹ کی عیدگاہ میں بعد از نماز عصر ادا کردی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔علاوہ ازیں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شاہد محمود ، مزمل حسین سمیت دیگر صحافیوں نے سید آفتاب حسین شاہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔