ٹوبہ :ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی فرضی مشقیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )سیلاب سے قبل پیشگی اقدامات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام دریائے راوی کے مقام ہیڈ سدھنائی مائی صفورہ پر فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے مشق کے مقام پر انتظامات کا بغور معائنہ کیا اور مختلف محکموں کی تیاریوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہیں محکمہ انہار کی جانب سے حفاظتی بندوں، نہروں کی صفائی، ممکنہ پانی کی سطح اور دیگر تکنیکی تفصیلات پر بریفنگ دی گئی، فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ زراعت، محکمہ تعلیم، محکمہ انہار، سول ڈیفنس اور میونسپل کمیٹی کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی، تمام محکموں نے اپنے اپنے شعبہ جات کے مطابق آگاہی سٹالز قائم کئے ، جن میں فلڈ فائٹنگ آلات، ریسکیو کشتیوں، سکوبا ڈائیونگ کے آلات، وائرلیس مواصلاتی نظام، طبی سہولیات، مویشیوں کے بچاؤکے اقدامات اور زرعی زمینوں کی حفاظت سے متعلق عملی مظاہرے اور معلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے ۔