اشرفی کا دورہ:انتظامی بدمزگی پرصحافیوں کا احتجاج ،کوریج سے انکار

 اشرفی کا دورہ:انتظامی بدمزگی پرصحافیوں کا احتجاج ،کوریج سے انکار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی وزیر اعظم پاکستان علامہ طاہر محمود اشرفی نے گزشتہ روز فیصل آباد کا دورہ کیا ،انتظامی بدمزگی کے باعث صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کوریج سے انکار کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علامہ طاہر محمود اشرفی نے فیصل آباد کا دورہ کیا، انتظامیہ نے طاہر محمود اشرفی کی پریس کانفرنس کیلئے میڈیا کودن 2 بجے کا وقت دیا ،میڈیا نمائندگان کے ڈی سی دفتر میں پہنچنے پر ان کو کانفرنس روم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا اور انتظار کرنے کا کہا گیا ،کانفرنس روم میں انتظامی افسران اور علماء کی میٹنگ جاری تھی۔ انتظار کرنے کے بعد میڈیا نمائندگان نے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر بائیکاٹ کا اعلان کردیا اور کیمرے باہر لگا لئے ، جس پر علامہ طاہر محمود اشرفی دفتر سے باہر آگئے اور ڈی سی دفتر کے کانفرنس روم سے باہر کھڑے ہوکر پریس کانفرنس کی اورمعذرت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں