تاندلیانوالہ میں بھی کلینک آن ویل پروگرام کا افتتاح

تاندلیانوالہ میں بھی کلینک آن ویل پروگرام کا افتتاح

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ میں بھی پنجاب حکومت کے کلینک آن ویل پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا۔۔۔

 اس موقع پر جدید طبی سہولیات سے آراستہ 5 موبائل وینز اور ایک الٹرا ساؤنڈ گاڑی متعلقہ انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)ڈاکٹر عظمت عباس کھچی تھے جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء الحق شاہ نے پروگرام کی افادیت پر بریفنگ دیتے ہوئے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عظمت عباس کھچی نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ \"کلینک آن وہیلز\"پروگرام کا دائرہ کار تاندلیانوالہ سٹی سمیت ماموں کانجن، کنجوانی اور دیگر مضافاتی و دیہی علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے ، اس اقدام کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت علاج، تشخیص اور ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف شعبہ صحت میں انقلابی قدم ہے بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی نمونہ بھی ہے جو صحت عامہ کی بہتری کی جانب مؤثر پیش رفت ثابت ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں