عید پر کھالیں اکٹھی کرنیوالے کارکنوں کے اعزاز میں تقریب

 عید پر کھالیں اکٹھی کرنیوالے کارکنوں کے اعزاز میں تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ہمیشہ ذاتی اغراض سے بالاتر ہوکر رضائے الہٰی کے حصول کیلئے خدمت خلق کی ہے ۔

جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے کھالیں اکھٹی کرنے کیلئے 3 دن تک عید کی خوشیاں قربان کی ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عیدالاضحی کے موقع پر کھالیں اکھٹی کرنے والے کارکنوں کے اعزازمیں المرکز الاسلامی چنیوٹ بازارمیں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بہترین کارکرگی کامظاہرہ کرنے والے کارکنوں کو حسن کارکردگی ایوراڈ دیئے گئے ۔محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک پاکستان میں آنے والی ہر ناگہانی آفات کے موقع پر جماعت اسلامی اور اس کے کارکنوں کا جذبہ خدمت خلق اور ایثار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے ۔ملک میں آنے والی ہرطرح کی قدرتی آفات، سیلاب اور زلزلہ کے موقع پر جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنوں نے بے مثال خدمات انجام دیں ہیں جسے عوامی فلاح و بہبود کے عالمی اداروں نے بھی سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں