ٹو بہ :اے ڈی سی جی کی زیرِ صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس کمیٹی روم ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹورز کے 22 کیسز کی سماعت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر تمام کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 9 میڈیکل سٹورز مالکان کو وارننگ، 3 میڈیکل سٹورز مالکان کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ ریفر کردیا، اجلاس میں 8میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے کیسوں کو آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا، جبکہ دو کیسز کو دوبارہ وزٹ کر کے رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور کسی قسم کی لاپرواہی نہ برتی جائے ،ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔