چنیوٹ:پارکس میں معیاری تفریح کی فراہمی ،انتظامیہ متحرک

چنیوٹ:پارکس میں معیاری تفریح کی فراہمی ،انتظامیہ متحرک

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت شہریوں کو پبلک پارکس میں معیاری تفریح کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک،ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے دلخوشاب پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔۔۔

 اورپارک کی مرمت وبحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔انہوں نے پارک میں قائم پارکنگ ایریا کا بھی دورہ کیا اور اس دوران آہنی جنگلوں پر رنگ روغن کے کام کا معائنہ کرنے کے علاوہ پارک کی خوبصورتی کے لئے لگائی جانے والی ٹف ٹائلزکے کام کو چیک کیا۔انہوں نے پارک میں سیوریج کے مسئلہ کے مستقل حل کے لئے ڈالی جانے والی 27 انچ پائپ لائن کے تعمیراتی کام کو بھی دیکھا اور کہا کہ پائپ لائن نصب کرنے کے بعد پارک میں سیوریج کا پانی کھڑا نہیں ہوگا،ڈپٹی کمشنر نے پارک کے جملہ کاموں کو تیزی سے مکمل کرنے کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں