شہری سرکاری ہسپتالوں میں خوار ہو رہے ہیں:اعجاز چودھری

 شہری سرکاری ہسپتالوں میں خوار ہو رہے ہیں:اعجاز چودھری

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا کہ شہری فیصل آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوؤں کے برعکس ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے۔۔۔

 او پی ڈی میں مریضوں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ الائیڈ اور سول سمیت بیشتر سرکاری ہسپتالوں کا عملہ اور ڈاکٹرز غائب رہتے ہیں، او پی ڈی کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دن 2 بجے تک مقرر ہیں لیکن رجسٹریشن کا عملہ دیر سے آتا ہے جس کی وجہ سے غریب و لاچار مریض طویل انتظار کے بعد بھی اپنا طبی معائنہ نہیں کروا پاتے ۔پی پی کے ضلعی صدر نے کہا کہ مریم نواز اور صوبائی وزیر صحت کا صوبہ میں صحت کی سہولیات کا دعویٰ بلکل جھوٹ کا پلندا ہے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں غریب خواتین، بچوں اور بزرگوں کو کوئی سہولت نہیں ملتی، خدا کے لئے ان پر رحم کیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی حقیقی معنوں میں دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں