ماموں کانجن اور گردونواح میں بھی تیز ہوؤں کے ساتھ بارش

 ماموں کانجن اور گردونواح میں  بھی تیز ہوؤں کے ساتھ بارش

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا )ماموں کانجن اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،گرمی کا شدید زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن اورگردونواح میں میں گزشتہ روز بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،ٹھنڈی ہواؤں اور تیز بارش سے موسم تبدیل ہو گیا، گرمی کا تیز زور ٹوٹ گیا، گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے بارش کے باعث خوشی سے کھل اٹھے ،دریں اثناءگلیوں بازاروں میں بھی پانی جمع ہو گیا ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں