ریسکیو1122جڑانوالہ نے یوم عاشورہ پر تمام مجالس اور جلوسوں کو کور کیا

ریسکیو1122جڑانوالہ نے یوم عاشورہ  پر تمام مجالس اور جلوسوں کو کور کیا

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) ریسکیو1122 جڑانوالہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر تحصیل بھر میں تمام بڑی مجالس اور جلوسوں کو مکمل میڈیکل کور فراہم کیا۔۔۔

مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ جڑانوالہ کے صدر مسعود ساجد، چیئرمین محمد اشرف مونگا،جنرل سیکرٹری شیخ محمد افضل ودیگر نے ریسکیو کے افسروں اور اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین کیا ہے ۔ یاد رہے ریسکیو 1122نے ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد شاہد کی قیادت میں تحصیل بھر میں مجالس اور جلوسوں کو مکمل میڈیکل کور فراہم کرنے کیلئے تین ایمبولینسز،چھ موٹر بائیک ایمبولینسز، دو فائر وہیکلز، دو ریسکیو وہیکل کے ساتھ 59 ریسکیو اہلکاروں اور 18 ریسکیو اسکاؤٹس نے حصہ لیاتھا علاوہ ازیں آٹھ موبائل ریسکیو پوسٹیں بھی تحصیل جڑا والہ کے مختلف مقامات پر قائم کی گئیں تھیں۔ 

C

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں