سمندری :انتظامیہ کی نااہلی، شہباز شریف پارک زبوں حالی کا شکار

سمندری :انتظامیہ کی نااہلی، شہباز شریف پارک زبوں حالی کا شکار

سمندری(نمائندہ دنیا)انتظامیہ کی عدم دلچسپی ،شہریوں کی سیر وتفریح کیلئے کروڑوں روپے سے تعمیر 19 ایکڑ پر محیط شہباز شریف پارک زبوں حالی کا شکار،نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کروڑوں روپے خرچ کر کے سمندری میں 19 ایکڑ پر محیط شہباز شریف پارک تعمیر کرایا تھا، ممبر صوبائی اسمبلی راؤکاشف رحیم کی کوششوں اور دلچسپی سے پارک میں مہنگے ترین پھلوں اور پھولوں کے پودے بھی نصب کئے گئے لیکن متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث پارک میں بچوں کیلئے لگائے گئے جھولے ٹوٹ چکے ، پینے کے پانی کا مناسب انتظام تک نہیں ، نلکے خراب ہو چکے ، صفائی کا انتظام نہیں ، بیشتر لائٹس ٹوٹ چکیں جس کی وجہ پارک میں اندھیرا چھا جاتا ہے ،بیت الخلاءبھی ناقابل استعمال ہو چکا ہے ، پارک میں لاکھوں روپوں کی لاگت سے تعمیر سوئمنگ پول بھی چند ماہ بعد بند ہوگیا تھا۔پارک کے گراسی پلاٹوں سے سبزہ ختم ہوتا جا رہا ہے ۔شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں