مخدوم ظفر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر نامزد
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )ضلع جھنگ کی تحصیل 18ہزاری سے مخدوم ظفر احمد گوشی مجاور کوپاکستان مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ پنجاب کا نائب صدر نامزد کردیا گیا ہے۔۔۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔مخدوم ظفر احمد گوشی مجاور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جو ذمہ داری دی ہے اسے بطریق احسن نبھاؤں گا ، نائب صدارت میرے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ضلع جھنگ کے عوام کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے ۔