ایم ڈی واسا کے دورے بھی شہر کی صورتحال بہتر نہ کرسکے
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا کے دورے بھی شہر کی صورتحال بہتر نہ کرسکے ، پوش علاقے بھی سیوریج مسائل کے باعث تعفن زدہ ہوچکے ،شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے نئے ترقیاتی کاموں سے پہلے پرانے منصوبے بحال کرنے کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق واسا کی روایتی غفلت کے باعث شہری علاقے سیوریج کے پانی میں ڈوب چکے ہیں شہریوں کی بارہا شکایات اور نشاندہی کے باوجود واسا افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔سمن آباد اور جھنگ روڈ کے علاقوں سمیت شہر کے پوش علاقوں میں بھی سیوریج کے پانی کے باعث تعفن اٹھ رہا ہے ، شہریوں کا گزرنا بھی محال ہوچکا ہے ۔واسا افسران کی جانب سے صرف دعوے ہی کئے جارہے ہیں ،عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واسا نے چارج سنبھالنے کے بعد شہر کے دورے کئے تو امید کی کرن جاگی کہ اب شہر میں سیوریج کے مسائل حل ہوجائیں گے لیکن ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ کے یہ دورے صرف تصویروں اور تشہیر کی حد تک ہی رہے ۔