سیوریج اور واٹر سپلائی کے غیرقانونی کنکشن منقطع کرنے کے احکامات

سیوریج اور واٹر سپلائی کے غیرقانونی کنکشن منقطع کرنے کے احکامات

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر،سٹی رپورٹر)مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے غیرقانونی کنکشن منقطع کرنے اور نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔۔۔

 جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ ریونیو افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں نکلیں اور کام کرتے ہوئے نظر آئیں۔ انہوں نے یہ احکامات واسا ہیڈ آفس میں ریونیو افسران کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر سروسز اکرام اللہ ،ڈائریکٹر ریونیو ایسٹ عمر افتخار، ڈائریکٹر فنانس شہریار حسن بھی موجود تھے ۔ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ ریونیو افسران فیلڈ میں نکلیں اور ریونیو ریکوری میں مزید اضافہ کرنے کے لئے خصوصی توجہ مرکوز رکھیں اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صارفین اپنے واجب الادا واجبات اور ماہانہ بلز کی بروقت ادائیگی کریں تاکہ واسا فیصل آباد کی فراہمی و نکاسی آب کی سروسز ڈیلیوری کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں