ایف ڈی اے سٹاف کی ذمہ داریوں پر مشاورت کیلئے ڈائریکٹرز کانفرنس

ایف ڈی اے سٹاف کی ذمہ داریوں پر مشاورت کیلئے ڈائریکٹرز کانفرنس

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے کے مختلف شعبوں کو انتظامی لحاظ سے مزید مضبوط اور خود انحصار بنایا جا رہا ہے۔۔۔

 اس سلسلے میں دفتری کام کے دباؤ اور درکار سٹاف کی صورت حال کاجائزہ لے کر ٹھوس حکمت عملی وضع کی جائیگی تاکہ شعبہ جاتی استعداد کار میں اضافہ ہو سکے ۔ اس حوالے سے دستیاب سٹاف اور ان کی ذمہ داریوں پر مشاورت کیلئے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چودھری کی ہدایت پر ڈائریکٹرز کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے کی۔ چیف انجینئر مہرایوب مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرز اسماء محسن، جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، عاصم محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر حمیرا اشرف، شبیر ساجد گجر، افضال انصاری، عبد اللہ نور دیگر افسران کانفرنس میں موجود تھے ۔ کانفرنس کے دوران ایف ڈی اے کی سروسز کے حوالے سے شعبہ جاتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعینات افسران وسٹاف کی تعداد اور انکی استعداد پر غوروخوض کرتے ہوئے مشاورت کی گئی کہ ایف ڈ ی ا ے کے مالی امور میں استحکام لانے کیلئے ریشنلائزیشن پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ غیرترقیاتی اخراجات میں اس تک کمی لائی جاسکے کہ دفتری کارکردگی اور سروس ڈیلیوری متاثر نہ ہو۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ مختلف پے سکیلز کی کم اہم خالی آسامیاں ختم کرنے کی سفارش کی جائیگی جبکہ شدید ضرورت اور شعبہ جاتی طلب کی ضروری آسامیوں میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں