اسسٹنٹ کمشنر سمندری کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

 اسسٹنٹ کمشنر سمندری کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

سمندری(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمرمحمود منج نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ایمر جنسی وارڈ سمیت تمام وارڈز کا معائنہ کیا۔۔۔

 اور وہاں داخل مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے اور لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ اسسٹنٹ کمشنرقمرمحمود منج نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور میڈیکل عملہ سے معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے کہا کہ مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آصف صدیق اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں