ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں عملہ کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

 ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں عملہ کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

کمالیہ،جکھڑ(نمائندہ خصوصی ،نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کمالیہ میں کوڈ بلوپروٹوکول کے تحت تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل سٹاف اور سکیورٹی گارڈز کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری اور مؤثر ردِعمل کیلئے خصوصی تربیت فراہم کی گئی،تربیتی نشست کی سربراہی سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عدیل عارف نے کی جبکہ ڈاکٹر راسب نے شرکاءکو کوڈ بلوپروٹوکول کے تحت ان کی ذمہ داریوں، کردار اور بروقت اقدام کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ہسپتال انتظامیہ نے مارننگ، ایوننگ اور نائٹ شفٹ کیلئے علیحدہ علیحدہ کوڈ بلو ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں جو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عدیل عارف نے کہا کہ کوڈ بلو پروٹوکول کے مؤثر عملدرآمد سے نہ صرف مریضوں کی جانیں بچانے میں مدد ملے گی بلکہ ہسپتال کی مجموعی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی،یہ اقدام محکمہ صحت پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے عین مطابق ہے جس کا مقصد ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا معیار بلند کرنا اور مریضوں کو بروقت علاج مہیا کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں