ٹوبہ:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)کا بنیادی مراکز صحت کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )عوام کو صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کے سلسلے میں ضلعی سطح پر معائنوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے بی ایچ یو چک نمبر 741 گ ب کوٹ پٹھان اور بی ایچ یوچک نمبر 740 گ ب کا دورہ کیا،انہوں نے طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، عملے کی حاضری، صفائی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔