ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا فیملی ہیلتھ کلینک برائے بہبود آبادی کا دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے ماں اور بچے کی معیاری صحت ناگزیرہے۔
ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم فیملی ہیلتھ کلینک برائے بہبود آبادی پہنچ گئے ۔انہوں نے ماہر نفسیات سمیت ڈاکٹر وعملہ کی حاضری چیک کی جبکہ خواتین کی کونسلنگ کا ریکارڈ دیکھا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں،پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،عوام کو ریلیف کی فراہمی حکوت کی اولین ترجیح ہے ۔