چناب نگر میں ٹریفک پولیس کی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری
چناب نگر(نامہ نگار )ٹریفک پولیس چنیوٹ کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے چناب نگر کے مختلف علاقوں میں آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
آگاہی مہم کے دوران شہریوں خصوصا طلبہ کو ون ویلنگ کے نقصان اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے ۔ ٹریفک پولیس افسران نے آگاہی مہم کے دوران شہریوں کو بتایا کہ ون ویلنگ خونی کھیل ،اس کا انجام حادثاتی موت یا عمر بھر کی معذوری ہو سکتا ہے ، ون ویلنگ ایک قابل سزا جرم ہے جس میں 6 ماہ تک قید اور بھاری جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رکھیں۔