احمد پور سیال:غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف کارروائی
احمد پور سیال (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کا مختلف علاقوں میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،متعدد یونٹس سیل کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال وقاص ظفر نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کی اور اس دوران متعددغیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل کر دیں جبکہ ان کے زیر استعمال یونٹس اور مشینری کوسرکاری تحویل میں لے لیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص ظفر نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ملوث عناصر کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں۔ انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے ۔