سمندری :ہر نصف گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ، شہریوں کا براحال

 سمندری :ہر نصف گھنٹے بعد بجلی  کی لوڈشیڈنگ، شہریوں کا براحال

سمندری(نمائندہ دنیا )سمندری میں ہر نصف گھنٹے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ، قیمتی الیکٹرانک اشیاء جلنے کے خدشات، شدید گرمی اور حبس سے بھی شہریوں کا براحال ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سمندری میں فیسکو حکام کی جانب سے مختلف علاقوں ہر نصف گھنٹے بعد گھنٹوں کیلئے بجلی کی سپلائی معطل کی جا رہی ہے ، بجلی کی بار بارکی بندش سے قیمتی الیکٹرانک اشیاء کے جلنے کے خدشات بڑھ چکے ہیں،شدید حبس کے د وران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ۔ شہریوں نے فیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بار بار کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ فوری بند کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں