سمندری :ڈاکوؤں نے خواتین سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا

سمندری :ڈاکوؤں نے خواتین  سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا

سمندری(نمائندہ دنیا )مختلف وارداتوں کے د وران ڈاکوؤں نے خواتین سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

 سمندری میں تھانہ سٹی کے گاؤں 388گ ۔ب میں خواتین سیر کر رہی تھیں کہ 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ان سے طلائی بالیاں چھین لیں۔ادھر تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر473گ ب میں موٹر سائیکل سوار2 ڈاکو مقامی شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔اسی طرح تھانہ ترکھانی کے گاؤں 47گ ب کے قریب 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پرشہری سے نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل ،تھانہ سٹی کے علاقہ 466کے قریب شہری سے نقدی اور دستاویزات چھین کر فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں