چنیوٹ :پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار،شراب برآمد

چنیوٹ :پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش گرفتار،شراب برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، منشیات فروش کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرچنیوٹ سب انسپکٹر مدثر شہباز اور اے ایس آئی مختار احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 127 ریڈ کر کے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، فیصل آباد کے رہائشی ملزم کے قبضہ سے مختلف برانڈز کی شراب کی 48 بوتلیں برآمد کر لی گئیں ۔پولیس نے ملزم کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں