چنیوٹ:فیملی ہیلتھ کلینکس کو اپ گریڈ کرانے کا فیصلہ

چنیوٹ:فیملی ہیلتھ کلینکس کو اپ گریڈ کرانے کا فیصلہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت ضلعی محکمہ بہبود آبادی کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ لیتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ فیملی ویلفیئر سنٹر ہر لحاظ سے فعال ہونے چاہئیں۔انہوں نے فیملی ہیلتھ کلینکس کو اپ گریڈ کرانے کا فیصلہ کر لیا اور اس ضمن میں افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسرکو تاکید کی کہ وہ کی پرفارمنس انڈیکیٹرز KPIs پر رپورٹ جمع کرائیں۔انہوں نے سوشل موبلائزرز کی مانیٹرنگ اور فراہم کردہ ڈیٹا کی تصدیق کی ہدایت کی اور کہا کہ تحصیل افسران کو بھی متحرک کریں،بہبود آبادی پروگرام پر حکومتی ہدایات کے مطابق عملدرآمد واضح نظر آنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں