کمالیہ :مصروف بازاروں میں بجلی کے لٹکتے تار شہریوں کیلئے شدید خطرہ

کمالیہ :مصروف بازاروں میں بجلی  کے لٹکتے تار شہریوں کیلئے شدید خطرہ

کمالیہ (نمائندہ خصوصی )کمالیہ کے مصروف بازاروں میں بجلی کے لٹکتے تار شہریوں کی زندگیوں کیلئے شدید خطرہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ کے مصروف بازاروں میں فیسکو حکام کی نااہلی کے باعث بجلی کے تارلٹک رہے ہیں جس سے شہریوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہو چکے ،خاص طور پر برسات کے موسم میں ان تاروں سے چنگاریاں نکلنے کے واقعات بڑھ گئے اور آتشزدگی اور کرنٹ لگنے جیسے جان لیوا حادثات کا خدشہ بھی بڑھ چکا،متعدد علاقوں میں بجلی کی پرانی اور خستہ حال لائنیںزمین کے قریب جھولتی نظر آرہی ہیں۔ فوری اقدامات نہ کئے گئے تو بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے ۔شہریوں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں