شورکوٹ:نکاسی آب کیلئے عملہ میونسپل کمیٹی کے اقدامات تیز

شورکوٹ:نکاسی آب کیلئے عملہ میونسپل کمیٹی کے اقدامات تیز

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹمیڈم شازیہ رحمن کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے عملہ نے شہر میں۔۔۔

 گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں جمع شدہ پانی کی بروقت نکاسی کے لیے اقدامات تیز کر دیئے ، سکر مشینوں کے ذریعے شہر کی مختلف شاہراہوں، گلیوں اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل تیزی سے جاری رہا تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دقت یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ، میونسپل انتظامیہ شورکوٹ کی جانب سے یہ عمل اسسٹنٹ کمشنر کی مسلسل نگرانی میں کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں