جھنگ :مبینہ مقابلے ، 2اشتہاری ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
جھنگ، احمد پور سیال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )2مبینہ پولیس مقابلے ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی2اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی سرکل احمد پور سیال کے انچارج اپنی ٹیم کے ہمراہ دروان گشت گزشتہ شب چک نمبر 1/4 R پر ناکہ لگا کر کھڑے تھے کہ اس دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی اور سرگانہ پلی کشمیر کالونی کی طرف فرار ہوگئے ، سی سی ڈی کی ٹیم نے بھی جوابی کارروائی کی ،اس دوران بدنام زمانہ مویشی چور گینگ کا رکن و ریکارڈ یافتہ اشتہاری مبشر سکنہ احمد پور سیال زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ۔ ادھر جھنگ میں تھانہ قادر پور کے قریب پولیس کو دیکھتے ہی موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے فائرنگ کر دی،پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی، تاہم ایک ملزم عدنان علی ساکن رسول پور اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو دائیں ٹانگ میں گولیاں لگی ہیں۔ ریسکیو 1122 نے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا ہے ۔