پراپرٹی ٹیکس کے بوگس واؤچرز سے لوٹ مار

پراپرٹی ٹیکس کے بوگس واؤچرز سے لوٹ مار

فیصل آباد(عبدالباسط سے )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کی پراپرٹی ٹیکس برانچ کے افسر اور ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر ٹیکس کولیکشن کو بہتر بنانے کی بجائے جعلی واؤچرز شہریوں کو دے کر ہراساں کرتے مبینہ طور پر اپنی جیبیں بھرنے کے انکشافات سامنے آنے لگے ہیں۔

 پراپرٹی مالکان کو  بھاری مالیت کے ٹیکس کے جعلی اور بوگس واؤچرز دے کر ہراساں کرنے کے بعد ٹیکس کی رقوم میں کمی کرنے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورے جانے کے انکشافات آئے روز سامنے آنے لگے ہیں۔ جعلی اور بوگس واؤچرز کا نہ تو کوئی ریکارڈ ہوتا ہے نہ ہی حقیقت میں پراپرٹی مالکان کے ذمہ ٹیکس کی رقوم واجب الادا ہوتی ہیں۔  اعلیٰ حکام ملوث اہلکاروں کے خلاف کارر وائیاں عمل میں لانے کی بجائے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس افسر اور ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر پراپرٹی مالکان کو جعلی اور بوگس بھاری مالیت کے ٹیکس واؤچرز ارسال کئے جاتے ہیں اور بعد ازاں ٹیکس کی رقوم میں کمی کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری مالیت کے نذرانے وصول کرتے ہوئے اپنی جیبیں گرم کر لی جاتی ہیں۔ فیصل اباد میں جڑانوالہ روڈ، کھرڑیانوالہ، شیخوپورہ روڈ، افغان آباد، جناح کالونی، منصور آباد، سرفراز کالونی، سمن آباد، مدینہ ٹاؤن، جھنگ روڈ، سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پراپرٹیز کے مالکان کو محکمہ کے انسپکٹرز اور دیگر افسروں اور ملازمین کی جانب سے بوگس واؤچرز ارسال کئے جاتے ہیں۔ شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ملوث افسروں اور ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے بے ضابطگیوں کو روکا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں